پسرور: نامعلوم افراد نے کماد کی فصل جلادی ، لاکھوں کا نقصان

Jan 19, 2023 | 11:11 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پسرور میں تھانہ سبزہیرکے نواحی گاوُں پنڈی خوردمیں نامعلوم افرادنے   کمادکی تیار فصل آگ لگادی جس سے کسان کا لاکھوں کانقصان ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق پسرورتھانہ سبزہیرکے نواحی گاوُں پنڈی خوردمیں نامعلوم افرادنے محمدیوسف نامی کسان کے دوایکڑ پر مشتمل ہرے بھرے کمادکوآگ لگادی جس سے لاکھوں کانقصان ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دوموٹرسائیکل سواروں نے کماد کو آگ لگائی لیکن لوگوں کے وہاں پہنچنے سے پہلےملزم موقع سے رفوچکرہوگئے۔اہل محلہ نے موقع پرپہنچ کرکافی تک کمادکولگی آگ پرقابوپالیا پھر بھی فصل کاکافی حصہ جل کرخاکسترہوچکاتھا۔

دوسری جانب ترنڈہ میں بھی نامعلوم افراد نے کماد کی تیار فصل کو آگ لگادی، کماد ڈیڑھ ایکڑ رقبہ پر کاشت تھا۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ آگ پر قابو پایا۔ت

موضع سدہو والی کی بستی ماڑی بلوچ کے رہائشی سیف اللہ ایڈوکیٹ کی لاکھوں مالیتی فصل کماد کو گزشتہ شب نامعلوم افراد نے آگ لگا دی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کماد کی فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کماد کی فصل کو لگی آگ کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ قابو پاکر مزید کھیتوں کو آگ لگنے سے بچا یا۔سیف اللہ ایڈوکیٹ نے اللہ دتہ منور اظہر ودیگر تین نامعلوم افراد پر اپنی زیرکاشت 241200 روپے کی مالیتی فصل کو آگ لگانے کا الزام لگاتے ہوئے کاروائی کے لیے پولیس تھانہ ترنڈہ محمد کو درخواست دی ہے پولیس موقع معائنہ کرنے کے بعد مصروف بہ کاروائی ہے۔

مزیدخبریں