مریم نواز شریف کی 29 جنوری کو وطن واپسی

Jan 19, 2023 | 11:08 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما  کیپٹن (ر) صفدر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز دونوں پاکستان آ رہے ہیں، دونوں رہنماؤں کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ 29جنوری کومریم نوازشام 4بجے لندن سے لاہورایئر پورٹ پہنچیں گی۔

مریم نواز پاکستان آکر ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گی۔

  ان کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے ہماری حکومت ڈی ریل کی ان پر آرٹیکل 6لگے گا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ ملنے کے بعد ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز لندن روانہ ہوئی تھیں۔مریم نواز کا ذاتی سٹاف بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ  گیا تھا۔مریم نواز نے کہا تھا کہ ان سے انتظار نہیں ہو رہا ۔ کب جہاز لینڈ کرے اور کب  وہ اپنے والد سے  ملاقات کرینگی۔

ایئر پورٹ پر مریم نواز کے ساتھ شہریوں نے سلفیاں  بھی بنائیں جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے تھے۔

روانگی سے قبل مریم نواز نے رائیونڈ میں اپنی والدہ ، دادا، دادی اور چچا کی قبروں پر حاضری  دی اور فاتحہ خوانی  کی تھی۔

مزیدخبریں