ایک نیوز: لاہور میں برائلر کے گوشت کی قیمتوں کو ایک مرتبہ پھر پر لگ گئے۔ ایک ہی دن میں 33 روپے کے اضافے نے شہریوں کے ہوش اڑادیے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 524 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح فارمی انڈے 289 روپے فی درجن فروخت ہورہے ہیں۔
دوسری جانب آج کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 9 سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
پیاز کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ، سرکاری ریٹ 234 روپے لیکن فروخت 260 روپے کلو میں ہورہی ہے۔
ٹماٹر کا سرکاری ریٹ 55 روپے لیکن فروخت 80 روپے فی کلو تک۔
لہسن چائنہ کا سرکاری ریٹ 340 روپے لیکن فروخت 400 روپے فی کلو تک۔
ادرک کا سرکاری 400 روپے کلو لیکن فروخت 460 روپے فی کلو تک۔
سبز مرچ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ، سرکاری ریٹ 140 روپے کلو لیکن فروخت 170 روپے کلو تک جاری۔
لیموں چائنہ کا سرکاری ریٹ 60 روپے لیکن فروخت 80 روپے کلو تک جاری۔
فارمی ٹینڈوں کا سرکاری ریٹ 68 روپے لیکن فروخت 90 روپے کلو تک جاری۔
آلو کچا چھلکا کا سرکاری ریٹ 28 روپے لیکن فروخت 40 روپے کلو تک جاری۔
میٹھی کا سرکاری ریٹ 80 روپے لیکن فروخت 110 روپے کلو تک جاری۔
بینگن کا سرکاری ریٹ 64 روپے لیکن فوخت 90 روپے کلو تک جاری۔
کھیرا 4 روپے مہنگا، سرکاری ریٹ 64 روپے، فروخت 80 روپے کلو تک جاری۔
کریلے کا سرکاری ریٹ 115 روپے لیکن فروخت 140 روپے تک جاری۔
پالک دیسی کا سرکاری ریٹ 50 روپے لیکن فروخت 70 روپے تک جاری۔
بند گوبھی کا سرکاری ریٹ 30 روپے لیکن فروخت 40 روپے تک جاری۔
پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 35 روپے لیکن فروخت 50 روپے تک جاری۔
شلجم کا سرکاری ریٹ 30 روپے لیکن فروخت 45 روپے تک جاری۔
شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 66 روپے جبکہ فروخت 90 روپے تک جاری۔
اروی کی سرکاری قیمت 100 روپے لیکن فروخت 130 روپے فی کلو تک جاری۔
مٹر کا سرکاری ریٹ 100 روپے جبکہ فروخت 130 روپے تک جاری۔
گاجر چائنہ کا سرکاری ریٹ 64 روپے جبکہ فروخت 80 روپے تک جاری۔
اسی طرح سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 2 پھل بھی مہنگے ہوئے ہیں۔
سیب کالاکلو کی سرکاری قیمت 255 روپے جبکہ فروخت 350 روپے تک جاری ہے۔
کیلا درجہ اول کی سرکاری قیمت 115 روپے لیکن فروخت 150 روپے فی درجن تک جاری۔
کیلا درجہ دوم کی سرکاری قیمت 68 روپے جبکہ فروخت 90 روپے فی درجن تک جاری۔
پپیتا کی سرکاری قیمت 215 روپے جبکہ فروخت 270 روپے تک جاری۔
کھجور ایرانی کی سرکاری قیمت 340 روپے جبکہ فروخت 410 روپے فی کلو تک جاری۔
مسمی کا سرکاری ریٹ 130 روپے جبکہ مارکیٹ میں فروخت 260 روپے فی درجن تک جاری۔
کینو کا سرکاری ریٹ 130 روپے فی درجن جبکہ مارکیٹ میں فروخت 260 روپے فی درجن تک جاری۔
انار کا سرکاری ریٹ 550 روپے فی کلو جبکہ فروخت 740 روپے فی کلو تک جاری۔
امرود کی سرکاری قیمت 75 روپے فی کلو جبکہ فروخت 100 روپے فی کلو تک جاری۔