بیوی سے نفرت کی انتہا، پاکستانی نژادافسر نے بیوی کا نام واچ لسٹ میں ڈال دیا

Jan 19, 2023 | 10:37 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بیوی سے جان چھٹروانے کیلئے اس کو دہشت گردوں کی واچ لسٹ میں شامل کرنے پر برطانوی بارڈر ایجنٹ اپنی نوکری کھو بیٹھا۔ 

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ایک بارڈر ایجنٹ نے اپنی بیوی کو دہشت گردوں کی واچ لسٹ میں شامل کر لیا تاکہ اس سے جان چھڑائی جا سکے۔ جس اس کا  حکام کو علم ہوا تو بارڈر ایجنٹ اپنی نوکری بھی کھو بیٹھا۔ 

برطانوی ایجنٹ نے سیکیورٹی ڈیٹا بیس تک اپنی رسائی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو ان لوگوں کی واچ لسٹ میں شامل کیا جس پر برطانیہ میں پروازوں پر سوار ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی کیونکہ ان کی ملک میں موجودگی 'عوامی بھلائی کے لیے سازگار نہیں ہے'۔ جس کی وجہ سے اسکی بیوی  خاندان سے ملنے کاؤنٹی کا سفر کرنے کے بعد تین سال تک پاکستان سے واپس نہیں آ سکی۔ اس واقعہ کا علم اس وقت تک نہیں ہوا جب تک کہ امیگریشن افسر کو پروموشن کے لیے منتخب نہیں کیا گیا ۔ جانچ پڑتال کی انکوائری کے دوران ان کی اہلیہ کا نام مشتبہ افراد کی فہرست میں پایا گیا۔

مبینہ طور پر ملازم کو "سنگین بدتمیزی" کی وجہ سے برطرف کیا گیا تھا۔نامعلوم ایجنٹ جنوبی لندن میں یو کے بارڈر ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں کام کرتا تھا۔ اس نے ایک یونٹ کے ساتھ کام کیا جو واچ لسٹ کو برقرار رکھنے کا ذمہ دار تھا۔ 

مزیدخبریں