ایک نیوز: ون ڈے کرکٹ میں ایک اور بھارتی بلے باز شبھم گل نے نیوزی لینڈ کیخلاف ڈبل سنچری اسکور کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔
جس میں سے 208 رنز بھارتی بیٹر شبمھم گِل نے بنائے، شبھم گل نے بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا اور 149 گیندوں پر 19 چوکوں اور 9 چھکوں کی مددسے 208 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل نے ٹوئٹ کیا اور شبھم گل کو مبارک باد دی اور لکھا ’ناقابل یقین ڈبل سنچری، واؤ ۔۔ شبھم گل دنیا کا اگلا سپر اسٹار۔‘
کامران اکمل کی اس ٹوئٹ نے پاکستانی صارفین کو آگ بگولہ کردیا اور صارفین نے کامران اکمل پر الزام عائد کیا کہ وہ بھارتیوں کو حد سے زیادہ مکھن لگا رہے ہیں اور اپنے کھلاڑیوں پر ہر وقت تنقید کرتے رہتے ہیں۔کچھ صارفین نے کامران اکمل کو ہی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا شروع کردیا اور ان کی وکٹ کیپنگ اسکلز پر سوالات اٹھا دیے۔