نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے مشاورتی عمل تاخیر کا شکار

Jan 19, 2023 | 09:32 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لئے حکومتی اتحاد اور اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہیں لیکن تاحال مشاورتی عمل شروع نہیں کیا جا سکا۔

اپوزیشن کی جانب سے کمیٹی کے لئے تاخیر سے نام دینے کے باعث مشاورتی عمل شروع نہ ہوسکا، اپوزیشن نے گزشتہ رات 22 گھنٹے کی تاخیر سے 8 بجے سپیکر کو نام بھیجے تھے، سپیکر پنجاب اسمبلی گزشتہ روز سارا دن اسمبلی میں اپوزیشن کے نام کے منتظر رہے۔

اپوزیشن نے 22 گھنٹے کی تاخیر سے کمیٹی کے لئے ملک احمد خان، ملک ندیم کامران اور حسن مرتضیٰ کے نام تجویز کیے تھے، جبکہ حکومتی اتحاد نے میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جوان بخت کے نام تجویز کر رکھے ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی آج پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن کر کے مشاورتی عمل کا آغاز کریں گے، حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کمیٹی میں نگران وزیر اعلیٰ کے لئے اپنے نام پیش کرکے مشاورت کریں گے۔

مزیدخبریں