کراچی: حساس ادارے کی کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Jan 19, 2023 | 08:53 AM

ایک نیوز: کراچی میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مواچھ گوٹھ اور صدر ایمپریس مارکیٹ سے کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب صدر زینب مارکیٹ کے قریب تاجر سے مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران سفید کار میں سوار ملزمان تاجر سے 70 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے۔

بہادرآباد کے علاقے میں ملزمان نے برگرشاپ کے باہرکھڑے 5 نوجوانوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی شخص اسپتال سے بھاگ نکلا جبکہ لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

مزیدخبریں