پاکستانی سیمنٹ کی دوسری کھیپ امریکا روانہ

پاکستانی سیمنٹ کی دوسری کھیپ امریکا روانہ
کیپشن: Second batch of Pakistani cement sent to America

 ایک نیوز:37 ہزار 500 ٹن سیمنٹ 60 ڈالر فی ٹن کے حساب سے 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر  لاگت کا امریکہ بھجوایاگیا ہے۔
 نشاط ڈی جی خان سیمنٹ گروپ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فرید فضل کے مطابق پاکستان سال میں ساڑھے 6 کروڑ ٹن سیمنٹ پیدا کر سکتا ہے۔

فرید فضل کا کہنا ہے کہ ملکی کھپت ساڑھے 4 کروڑ ٹن ہے، اضافی 2 کروڑ ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے۔