اداکار عدنان صدیقی کراچی سٹیڈیم میں ناقص انتظامات پر پھٹ پڑے  

Feb 19, 2025 | 22:24 PM

ویب ڈیسک: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ دیکھنے کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں موجود معروف اداکار عدنان صدیقی ناقص انتظامات پر پھٹ پڑے۔

پاکستان کی میزبانی میں 29 سال بعد آج 19 فروری بروز بدھ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ’چیمپئنز ٹرافی 2025‘ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا جسے دیکھنے کیلئے  شائقین کی بڑی تعداد سمیت عدنان صدیقی بھی سٹیڈیم پہنچے۔

عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پر وی آئی پی انکلوژر کی ویڈیو شیئر کی اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’اسلام علیکم دوستو! میں آیا ہوں یہاں اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے، اب مجھے یہ بتائے کہ اتنا مہنگا ٹکٹ لیکر آپ کے سامنے اتنا بڑا شیڈ اور گرلز ہوں تو آپ کو کیا نظر آئے گا؟ گھنٹہ‘

اسٹیڈیم اور انکلوژر کے درمیان فاصلے پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’دوسری زبردست بات بتاؤں آپ کو؟ ایسا لگ رہا ہے کہ میں دبئی میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہا ہوں، اتنا دور ہے‘۔

مزیدخبریں