چیمپئنز ٹرافی :پاکستان ٹیم کے سابق کپتان نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا 

Feb 19, 2025 | 21:28 PM

 ایک نیوز: چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں سابق کپتان بابرعظم  نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نصف سنچریوں کی سنچری مکمل کر لی ،سابق کپتان  نے ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں نصف سنچریوں کی سنچری مکمل کی۔

چیمپئنز  ٹرافی کے افتتاحی میچ میں سابق کپتان بابرعظم نے اپنے 50 رنز مکمل کر کے نصف سینچریوں کی سنچری مکمل کی ، نیوزی لینڈ کے خلاف نصف سنچری بنا کر انہوں نے ون ڈے میں 35 ویں نصف سنچری اپنی مکمل کی۔ 

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ میں 29 ون ڈے میں 34 اور ٹی ٹونٹی میں 36 نصف سنچریاں بنا رکھی تھی۔

مزیدخبریں