ایک نیوز: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ برطانیہ کے پہلے دن آرمی چیف کا پُر تپاک استقبال کیا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، گارڈ آف آنر کے دوران برطانوی ملٹری بینڈ کی طرف سے پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف برطانوی عسکری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے دورہ کے دوران آرمی چیف برطانوی آرمی یونٹس کا دورہ بھی کریں گے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کا دورہ برطانیہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور دائمی تعلقات کی خمازی کرتا ہے ۔