ایک نیوز: چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 321رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے،نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور ٹام لیتھم نے سنجریاں سکور کیں، ول ینگ نے 113 گیندوں پر 107 رنز بنائے ، ٹام لیتھم 118رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہےجبکہ گلین فلپس نے اکسٹھ رنز کی تیز اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔