چیمپیئنز ٹرافی،فخر زمان پہلے اوور میں ہی زخمی ،میچ سےباہر 

Feb 19, 2025 | 14:41 PM

ویب ڈیسک:پاکستان کے بیٹسمین فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہوکر گراونڈ سے باہر چلے گئے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے ابتدائی اوورز میں ہی فخر زمان زخمی ہوگئے، فخر زمان نیوزی لینڈ کے اوپنر وِل ینگ کے شاٹ کا پیچھا کرتے ہوئے بائونڈری کے قریب گرے جس کے بعد انکے جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی۔
زخمی ہونے کے بعد فخر زمان کو گراونڈ سے باہر لے جایا گیا جبکہ ان کی جگہ کامران غلام نے لی۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے, نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے،کیویز کے 2 کھلاڑی40 رنز پر  آئوٹ ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں