آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکار ی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکار ی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
کیپشن: Army Chief General Asim Munir arrived in UK on official visit

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکار ی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔
آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈھرست میں ریجنل کانفرنس میں شرکت کرینگے ، آرمی چیف ابھرتےہوئےورلڈآرڈراورپاکستان کےفیوچرآؤٹ لک پراظہارخیال کرینگے ، علاقائی کانفرنس فوجی ڈائیلاگ کاایک اعلیٰ سطح پلیٹ فارم ہے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آرمی چیف کوپہلےروزتاریخی رائل ہارس گارڈپریڈگراؤنڈمیں گاڈآف آنر دیا جائے گاآرمی چیف برطانوی عسکری اورسول قیادت سےملاقاتیں کرینگے، آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف،چیف آف جنرل سٹاف اورنیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرسےملاقاتیں ہونگی۔
  آرمی چیف کی برطانوی ہوم سیکریٹری سےبھی ملاقات شیڈول میں شامل ہے، آرمی چیف لینڈوار فیئر سینٹراورفرسٹ سٹرائک بریگیڈکابھی دورہ کرینگے۔