چیمپئنز ٹرافی:پاکستان کی شاندار بائولنگ،کیویز کے 3کھلاڑی آئوٹ

چیمپئنز ٹرافی:پاکستان کی شاندار بائولنگ،کیویز کے 3کھلاڑی آئوٹ
کیپشن: Champions Trophy: Excellent bowling by Pakistan, 3 Kiwis out

ایک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے, نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

17ویں اوور تک نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑی آئوٹ ہو چکے ہیں،آئوٹ ہونے والوں میں کین ولیمسن،میچل  اور کونوے شامل ہیں جبکہ پاکستان کی طرف سے ایک وکٹ ابراراحمد ،ایک نسیم شاہ اورایک وکٹ حارث نے لی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں،دوسری اننگزمیں یہاں اوس پڑتی ہے، ہم دفاعی چیمپئن ہیں،تھوڑا دباؤ ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی میں 8بہترین ٹیموں میں چیمپئن بننے کی جنگ آج سے شروع ہوگئی، پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا،میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔