چیمپئنز ٹرافی کا انتظار ختم ،نیشنل سٹیڈیم کے گیٹ کھول دئیے گئے

چیمپئنز ٹرافی کا انتظار ختم ،نیشنل سٹیڈیم کے گیٹ کھول دئیے گئے
کیپشن: The wait for the Champions Trophy is over, the gates of the National Stadium have been opened

 ایک نیوز: چیمپئنز ٹرافی کا انتظار ختم ہو گیا، شائقین کرکٹ کے لیے سٹیڈیم کے گیٹ کھول دئیے گئے۔
  شائقین کی بڑی تعداد نیشنل سٹیڈیم پہنچ گئی ، شائقین کرکٹ کی لمبی قطاریں لگ گئی ،پاکستان اورنیوزی لینڈ کا اہم میچ کچھ دیر میں شروع ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے29سال بعد پاکستان میں کرکٹ کا بڑا میلہ سجنے کو تیار ہے،29 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کریگا، پاکستانی شائقین میں زبردست جوش و خروش نظر آرہا ہے، چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان ٹیم تیار ہے، کرکٹ کےدیوانے بےصبری سے میچ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزازہے، شائقین خوشی سے نہال ہیں، پاکستانی میدانوں میں 29 سال بعد عالمی کرکٹ کا بڑا ایونٹ ہونے جارہا ہے، شائقین ک کاکہنا ہے کہ ہمارے ملک میں آئی سی سی کا اتنا بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے،قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے ملتان سے لاہور جانے کی خو ا ہش رکھتے ہیں، پاکستان میں میچز ہونا خوش آئند ہے، اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا امیج جائیگا ۔