ٹرمپ کی مودی کو مہنگے ایف35لڑاکا طیارے خریدنے کی پیشکش 

Feb 19, 2025 | 09:54 AM

ایک نیوز:ڈونلڈ ٹرمپ کا مودی پر دباؤ، مہنگے ایف35لڑاکا طیارے خریدنے کی پیشکش کر دی۔
مودی کے ناکام دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے انہیں ایف 35لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کی ، بھارتی جریدے دی ہندوکے مطابق امریکہ نے دفاعی معاہدوں کیلئے بھارت پر مزید دباؤ ڈال کر ایف35فائٹر جیٹ کی پیشکش کی ہے ،21نومبر 2024 کی پینٹاگون رپورٹ کے مطابق لاک ہیڈ مارٹن کے ایف35طیارے جنگی تجربات میں نا قابلِ اعتماد اور خامیوں کا مجموعہ ہے۔
پینٹاگون کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چھ سالہ جنگی آزمائش میں ایف35کی کارکردگی متاثر، دیکھ بھال میں تاخیر، خراب کینن اور سائبر دفاعی صلاحیتوں پر خدشات برقرار ہیں، پینٹاگون رپورٹ کے مطابق ایف35بعض اوقات ٹیک آف کے فوراً بعد ہی فیل ہو جاتا ہے اور دوران پرواز مختلف تکنیکی مسائل کا شکار ہوتا ہے ،ایف35کے خودکار سسٹم میں سنگین خرابی ایک گھنٹے میں ایک غلط الرٹ بھیجتا ہے جبکہ معیار ایک غلطی فی50گھنٹے مقرر تھا۔
اپوزیشن رہنما بھارتی فضائیہ کے ماہرین کا ایف35کے بارے میں کہنا ہے کہ انڈیا بھارت کوایف 35اڑانے کے لیے ایک گھنٹے کے حساب سے31لاکھ بھارتی روپے کا نقصان ہو گا،یہ مہنگا، بجٹ پر بوجھ اور بھارت کی دفاعی ضروریات کے مطابق نہیں،ایف35ڈیل امریکہ کی سفارتی چالاکی ہے اور بھارت پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے،بھارت ایف35کے سپیئر پارٹس لینے کے لیے امریکہ پر ہی انحصار کرے گا جبکہ اس کی ٹیکنالوجی منتقل نہیں کی جائے گی۔
 امریکی ٹیکنالوجی کے سخت حفاظتی قوانین مقامی مینوفیکچرنگ کی اجازت نہیں دیتے، ٹرمپ بھارت کو امریکہ کا محتاج بنانا چاہتا ہے، امریکا کا ایف35طیارہ مہنگا ہے اور اسکی دیکھ بھال پر بہت رقم خرچ ہوتی ہے،اس مہنگے طیارے سے امریکا جان چھڑا کر بھارت پر مسلط کرنا چاہتا ہے، بھارت اسلحے اور لڑاکا طیاروں کیلئے ہمیشہ روس کی جانب دیکھتا ہے تاہم امریکا کی کوشش ہے کہ اس کا انحصار روس سے ختم ہو جائے، بھارت کے معاشی حالات دیکھتے ہوئے مودی کو ایف35طیاروں کے معاہدے پر عملدرآمد سے قبل ایک بار پھر نظر ثانی کرنی چاہئے،بھارت کو اپنے مقامی لڑاکا طیاروں اور روس کے ساتھ جاری معاہدے پر ہی عمل درآمد جاری رکھنا چاہئے۔    

مزیدخبریں