پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماو رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے

Feb 19, 2025 | 09:39 AM

ایک نیوز:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے۔
نواب یوسف تالپور طویل عرصہ سے علیل تھے ،وہ وفاقی وزیر سمیت کئی عہدوں پر فائز رہے، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی تھے ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمر کوٹ سے رکن قومی اسمبلی سینئر سیاستدان، نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نواب یوسف تالپور کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا، نواب یوسف تالپور ایک زیرک، مدبر اور سلجھے ہوئے سیاسی رہنما تھے، نواب یوسف تالپور کی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، نواب یوسف تالپور کے انتقال سے ملک ایک زیرک سیاستدان سے محروم ہو گیا۔
نواب یوسف تالپور کا انتقال انکے اہلخانہ اور انکے حلقے کی عوام کیلئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے،دکھ اور غم کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں،اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔    

مزیدخبریں