ایک نیوز: بلوچستان میں بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نامعلوم مسلح افراد نے شناختی کارڈ دیکھ کرسات مسافروں کو بس سے اتارکر قتل کر دیا۔
واقعہ رکھنی کو ڈیرا غازی خان سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا جہاں 10سے 12دہشتگردوں نے کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کو روکااوراس میں سے7مسافر وں کو شناخت کے بعد گولیا ں مار کر قتل کر دیا اورفرارہو گئے ،جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا۔
بارکھان میں شہید ہونے والوںکی لاشوں کو ہسپتال لایا گیا ،قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو پنجاب روانہ کر دیا گیا ہے،دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والوں میں، عدنان مصطفی ولد غلام مصطفی، ذات رحمانی، بورے والا 2. ڈی ایس پی (ر) عاشق حسین ولد غلام سرور ولد قصبہ 3. محمد عاشق ولد داؤد علی ولد شیخوپورہ 4. شوکت علی ولد سردار علی ولد فیصل آباد 5. عاصم علی ولد محمود علی ولد منڈی بہاؤالدین 6. محمد اجمل ولد اللہ وسایا لودھراں 7. محمد اسحاق ولد محمد حیات ولد ملتان شامل ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نےبلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کا بس کے مسافروں کو جاں بحق کرنے پر رنج و ملال کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا ۔
وزیراعظم کی مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت ،شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی اظہار افسوس کیا،انکا کہنا تھا کہ دہشتگرد معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں ،امن دشمنوں کا بزدلانہ وار ناقابل برداشت ہے اور اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

کیپشن: 7 passengers of Punjab-bound bus killed in Balochistan