عوام کیلئے ریلیف،بجلی کتنی سستی ہو گی ؟نیپرا نے بتا دیا

عوام کیلئے ریلیف،بجلی کتنی سستی ہو گی ؟نیپرا نے بتا دیا
کیپشن: Relief for the people, how cheap will the electricity be? Nepra told

ایک نیوز:کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست دائر کر دی، نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخوا ست پر26فروری کو سماعت کرے گی ،منظوری کی صورت میں صارفین کو4ارب94کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
 کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ، بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے، نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔