ایک نیوز:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس کے درمیان سعودی عرب میں یوکرین امن مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات میں روس کا مؤقف تسلیم کر لیا گیا کہ جنگ کا ذمہ دار نیٹو تھا،دونوں ممالک نے مذاکرات کی حمایت کیلئے اعلیٰ سطح ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق کیا، مذاکرات میں یوکرین اور یورپ کو بھی شامل کیا جائے گا ۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ روسی امریکی سفارت خانوں میں عملہ کو دوبارہ فعال سطح پر لانے پر اتفاق ہوا،تنازع کا خاتمہ یوکرین ،یورپ اور روس سمیت تمام ملوث فریقین کیلئے قابل قبول ہونا چاہیے،جنگ کا مستقل خاتمہ ہونا چاہیے،بات چیت مشکل اور طویل سفر کی طرف پہلا قدم ہے۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یوکرین میں نیٹو کی امن فوج کی تعیناتی قبول نہیں کریں گے، نیٹو کی توسیع ہماری خودمختاری کیلئے براہ راست خطرہ ہے،نیٹو یوکرین کورکنیت نہ دینے کااعلان کرے،مشیر روسی صدر نے کہا کہ ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ملاقات پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

کیپشن: Ukraine peace talks between the US and Russia in Saudi Arabia ended