ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی دعوت پر آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز بھی میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آسٹریلین ہائی کمشنر کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔
آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
نیل ہاکنز کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں زبردست ماحول میں میچ کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ کرکٹ امن کا کھیل ہے، چاہتے ہیں کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان آکر سیریز کھیلے۔ نگراں صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، پولیٹیکل سیکریٹری آسٹریلین ہائی کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
آسٹریلین ہائی کمشنر کی قذافی سٹیڈیم آمد،پی ایس ایل میچ دیکھا
Feb 19, 2024 | 23:49 PM