ویب ڈیسک:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سویلین خفیہ ادارے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی حیثیت تبدیل کردی ہے۔
نگراں حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نگراں وزیراعظم نے آئی بی کو بیورو سے تبدیل کرکے ڈویژن کا اسٹیٹس دے دیا ہے، حکم فوری نافذ العمل ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اینٹیلی جنس بیورو کو ڈویژن میں بدلنے کا فیصلہ انتظامی اور مالی معاملات بہتر بنانے کےلیے کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی بی فواد اسد اللّٰہ کی خصوصی کاوش سے اسٹیٹس تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے،انٹیلی جنس ڈویژن کے ایکس آفیشو سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔نگراں وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے احکامات جاری کیے اور اینٹیلی جنس بیورو کو ڈویژن میں تبدیل کردیا گیا۔
نگراں وزیراعظم نے انٹیلی جنس بیورو کی حیثیت تبدیل کردی
Feb 19, 2024 | 22:56 PM