ویب ڈیسک:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملک میں جلد انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا۔
تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا جس میں اسرائیل میں جلد الیکشن اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل کے غزہ پر حملے کے بعد سے نیتن یاہو کی مقبولیت میں تیزی سے کمی ہوئی ہے اور غزہ کی صورتحال کے پیش نظر ان کے استعفے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جارہا ہے۔
اسرائیلی میں گزشتہ سال کے آخر میں حکومت مخالف بڑے مظاہرے دیکھنے میں آئے جب کہ سال 2024 میں بھی نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں اور ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاہم اسرائیل میں نئے انتخابات 2026 میں شیڈول ہوں گے۔
نیتن یاہو نے جلد الیکشن،استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا
Feb 19, 2024 | 22:37 PM