ن لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب 

ن لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب 
کیپشن: ن لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب 

ویب ڈیسک:پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس21فروری کو جاتی امرا میں طلب کرلیا۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کریں گی ۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کے پنجاب سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حکومت سازی ،سپیکر ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب بارے بھی مشاورت ہوگی

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس 22 فروری کو طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔