ویب ڈیسک:ایم کیو ایم نے حکومت سازی میں مسلم لیگ ن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی اسحاق ڈا رکی رہائشگاہ پر نون لیگ کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، اسحاق ڈار، ایاز صادق اور محمد احمد خان شریک تھے۔
ملک کو درپیش چیلنجر سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال، پاکستان، سندھ بلخصوص شہری سندھ کے لوگوں کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت میں شامل ہونے کیلئے ن لیگ سے تین نکاتی آئینی ترمیم پر حمایت بھی مانگ لی۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اسحق ڈار نے پیپلز پارٹی اور دیگر فریقین کیساتھ ہونیوالی بات چیت سے آگاہ کیا۔
ایم کیو ایم کے وفد کی مسلم لیگ ن کی رابط کمیٹی سے ملاقات ختم،ایم کیو ایم کا وسیع تر قومی مفاد میں مسلم لیگ ن کیساتھ ملکرچلنے پر اتفاق ہوا ۔حکومت سازی کی تشکیل کے حوالے سے ابتدائی مسودہ ایم کیوایم کے حوالے کیاگیا۔ایم کیو ایم مسودہ پر پارٹی قیادت کیساتھ سے مشاورت کرے گی۔ضرورت پڑنے پر ایم کیو ایم دوبارہ ن لیگ رابطہ کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم حکومت سازی کے مشکل مرحلے میں ساتھ ہیں۔ہم نے اپنی حمایت کی یقین دہانی کروا دی امید ہے آج ہی اعلامیہ جاری ہو۔