ن لیگ کو حکومت بنانےمیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں،مصدق ملک

Feb 19, 2024 | 20:46 PM

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کاکہنا ہے کہ لیگی قیادت کو حکومت بنانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں۔

سابق وفاقی وزیر مصدق ملک کاایک نیوز کے پروگرام ’’ریڈزون فائلز ود فہد حسین ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ن لیگ کو حکومت بنانے میں  کچھ آئینی لحاظ سے مسائل ہیں ان کو دیکھاجارہا ہے۔پارٹی میں ایک رائے ہے کہ ہم پنجاب حکومت بناکر مرکز میں اپوزیشن میں بیٹھ جائیں۔اگر اکثریتی پارٹی ن لیگ مرکز میں حکومت نہیں بناتی تو پھر کون بنائے گا؟ شہبازشریف نے آزاد امیدواروں کو حکومت بنانے کی پیشکش کی۔ اگر آزاد امیدوار حکومت نہیں بناتے تو پھر ن لیگ کو حکومت بنانی پڑے گی۔ ملک کو اس صورتحال میں ایسے تو نہیں چھوڑاجاسکتا۔ اگر ہم حکومت سازی کی اہلیت رکھتے ہیں تو ملک کے مسائل کو حل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مصدق ملک کاکہنا تھاکہ  حکومت سازی بنانے کے حوالے سے کوئی جلد بازی نہیں کی جائے گی۔سیاست میں معاملات کو طے کرنے کیلئے مذاکرات ہوتے رہتے ہیں۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ملک میں کہیں بھی کسی قسم کا کوئی بحران نہیں۔حکومت سازی کے حوالے سے معاملات طے کئے جارہے ہیں۔شہبازشریف کے پاس مسائل کے حل کو مکمل خاکہ موجود ہے۔ شہبازشریف سارا خاکہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔ ملک ہم آئین کے مطابق معاملات کو حل کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے طے پانے والے معاملات کو ضروری سمجھا گیا تولکھ لیا جائے گا۔ حکومت کو چلانے کیلئےاہم نکتہ ایک دوسرے پر اعتماد ہے۔

 

مزیدخبریں