پی ٹی آئی،شیرانی گروپ کا اتحاد قائم رہےگا،مولانا گل نصیب

پی ٹی آئی،شیرانی گروپ کا اتحاد قائم رہےگا،مولانا گل نصیب
کیپشن: پی ٹی آئی،شیرانی گروپ کا اتحاد قائم رہےگا،مولانا گل نصیب

ایک نیوز:جے یو آئی شیرانی گروپ کے رہنما مولانا گل نصیب کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ شیرانی گروپ کا اتحاد بہت عرصہ پہلے کاہے،ہمیشہ قائم رہے گا۔

رہنماتحریک انصاف بیرسٹرگوہر اور جے یو آئی شیرانی گروپ کے مولانا گل نصیب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

مولاناگل نصیب کاکہنا تھاکہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف نے ہمیشہ جے یو آئی شیرانی گروپ کو سپورٹ کیا ہے ۔  ملک میں اقتصادی اور معاشی مسائل ہیں۔مقتدر شخصیات اور سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں اتفاق پیدا کریں آگے سفر کے لئے اتفاق و اتحاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رہنماتحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاکہنا ہے کہ تحریک انصاف اور شیرانی گروپ کا اتحاد قائم رہے گا ۔مولاناگل نصیب ہماری درخواست پرالیکشن سے دستبردار ہوئے۔ ملکی معیشت کو آگے بڑھانے کے لئے اکٹھے چلنے کا فیصلہ کیا۔انتخابی دھاندلی کے حوالے سے ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے۔

سابق سپیکر اسد قیصرکاکہنا تھاکہ ہم تمام سیاسی جماعتوں سے روابط کر رہے ہیں۔سندھ اور بلوچستان میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ فارم 45 کے مطابق جس کا جو مینڈیٹ ہے اسے تسلیم کیا جائے۔ بند کمروں میں فیصلے نہیں ہونے چاہیں۔ عوام جس کو مینڈیٹ دے اس کو تسلیم کیا جائے۔ انتخابات میں پی ٹی آئی کا نشان چھینا گیا جعلی وزیراعظم اور مینڈیٹ سے بنی حکومت تسلیم نہیں کرینگے۔

عمر ایوب کاکہنا تھاکہ میرے والد اور شیرانی صاحب کا احترام کا رشتہ ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ شیرانی صاحب سے احترام کا رشتہ برقرار رہے گا۔ اس وقت معیشت کا مضبوط ہونا پاکستان کے لئے اہم ہے۔ مضبوط وزیراعظم کا منتخب ہونا ضروری ہے۔ مضبوط حکومت ہی معیشت کے بہتر فیصلے کر سکتی ہے۔ فارم 47 کو فورا ایشو کیا جائے جو ہمارے پاس موجود ہیں۔