ایک نیوز:نامزدوزیراعظم شہبازشریف سے چینی اور امریکی سفارتکاروں کی الگ الگ ملاقاتیں،ملک کو درپیش ممکنہ چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا۔
نامزدوزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں چینی سفیر جیانگ ژائی ڈانگ ن سی پیک کی رفتار کو بڑھانے اور نئی بننے والی حکومت کی سفارتی اور معاشی مدد کرنے کا اعادہ کیا ۔علاقائی تحفظ اور پاکستان میں بیرون ممالک سے ہونے والی دراندازی پر پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا.
صدر ن لیگ شہبازشریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی ملاقات کی۔ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والے حالات اور نئی بننے والی حکومت کو درپیش چیلنجز کے لئے تمام ممکنہ مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی.
امریکی سفیر نے حکومت پاکستان اور مالیاتی اداروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کا بھی یقین دلایا.
امریکی سفیر نے کہا کہ واشنگٹن پاکستان میں نئی بننے والی حکومت سے مکمل تعاون کا خواہاں ہے.