ایک نیوز :وفاقی کابینہ نے ادویات کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی منظوری دیکرکمپنیوں کو قیمت مقرر کرنیکی کھلی چھوٹ دیدی۔
اسلام آباد ادویات کی قیمتیں ڈی کنٹرول کرنے کا ایس آر او جاری، نگران حکومت نے جاتے جاتے ادویہ کی قیمتوں کا بم پھوڑ دیا۔ ادویات کی قیمتوں کا تعین ادویہ ساز ادارے اور ڈسٹری بیوٹر خود کریں گے۔ عوام کی جیبوں سے5سو ارب روپے نکالے جائیں گے۔ وفاقی کابینہ نے جاتے جاتے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے جان بچانے والی ادویات کے علاوہ تمام ادویات کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی منظوری دیدی۔ماہرین ادویہ ساز کمپنیاں ڈسٹری بیوٹر اور میڈیکل سٹور مالکان کو جان بچانے والی سو کے قریب ادویات کے علاوہ تمام ادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی اجازت ہوگی
وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی سفارش پر ادویہ کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی منظوری دی۔