ویب ڈیسک:پی ایس ایل کے سنسنی خیز میچ میں قلندر پھر ہار گئے،گلیڈی ایٹر نے لیگ میں دوسری کامیابی سمیٹ لی ۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔لاہور قلندرز کا 188 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 62 اور جہانداد خان 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔فخرزمان 6، رسی وین ڈیر ڈوسن 15، عبداللہ شفیق 11، سکندر رضا 18، کورلوس براتھویٹ 6، شاہین آفریدی 12 اور سلمان فیاض 2 رنز بناسکے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین اور محمد حسنین نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد، محمد عامر اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کھائی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرایا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج کے میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے جبکہ لاہور قلندرز پہلے میچ میں شکست کے بعد اپنے دوسرے میچ کو جیتنے کیلئے پورا زور لگائیں گے۔