ویب ڈیسک:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہناہے کہ کہ عوام نے 8 فروری کو واضح منقسم مینڈیٹ دیا ۔ کچھ عناصر کی سرکاری ملازمین پردباؤ ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کابیان میں کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کو بلیک میل کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ اپنی وفاداریاں ریاست بدلنے کی تلقین آرٹیکل 5 اور آئین کے دیگر آرٹیکلز اور ملکی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ریاست پاکستان اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی۔پرتشدد ٹرولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کو مثالی سزا یقینی بنائے گی۔
انوار الحق کاکڑکاکہنا تھاکہ ریاست اور پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والے ان عظیم سرکاری ملازمین سے وابستگی میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔