پی ٹی آئی  امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا سلسلہ جاری

پی ٹی آئی حمایت یافتہ 2ایم این ایز،4ایم پی ا یز سنی اتحاد کونسل میں شامل
کیپشن: پی ٹی آئی حمایت یافتہ 2ایم این ایز،4ایم پی ا یز سنی اتحاد کونسل میں شامل

ایک نیوز:تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد نومنتخب ارکان اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

رہنماتحریک انصاف بیرسٹرگوہر کی ہدایت پر این اے 181سے عنبرمجید خان نیازی ،این اے 182سے ملک اویس حیدر،پی پی279سے اطہرمقبول،پی پی 280سے شہاب الدین ،پی پی 281سے شعیب امیراعوان ،پی پی282سے اسامہ اصغر گجر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو ئے ۔

چیچہ وطنی پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ پی پی 204 سے کامیاب امیدوار میجر (ر) غلام سرور، این اے 175سے نو منتخب ایم این اے جمشید دستی نے سنی اتحاد کونسل میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

این اے 143سے ایم این اے رائے حسن نواز ،پی پی 203سے ایم پی اے محمد مرتضیٰ اقبال سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو گئے۔