پاکستان کے نئے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ بھارت روانہ 

 پاکستان کے نئے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ بھارت روانہ 
کیپشن:  پاکستان کے نئے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ بھارت روانہ 

ویب ڈیسک: پاکستان کے نئے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ بھارت روانہ،رات تک دہلی پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سابق ناظم الامور اعزاز خان کی جگہ سعد احمد وڑائچ ناظم الامور کا عہدہ سنبھالیں گے۔اعزاز خان اپنی تعیناتی کی مدت مکمل کر کے مارچ کے پہلے ہفتے دہلی سے اسلام آباد پہنچیں گے

سعد وڑائچ دفتر خارجہ میں ڈی جی افغانستان, ترکیہ و ایران کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اسد گیلانی کو ڈی جی افغانستان کی نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔