ویب ڈیسک:گلیات میں برف باری کاسلسلہ جاری،سیاحوں کو سفر کرنے میں دشواری کاسامناہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے نتھیاگلی میں ڈیڑھ سے دو فٹ برف پڑ چکی ۔ مری روڈ برف باری کے باعث کئی مقامات سے بند ۔مرکزی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے سیاح پھنس گئے۔
ترجمان ریسکیو کاکہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار مختلف مقامات پر سیاحوں کی گاڑیاں برف سے نکالنے میں مدد کر رہے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ جی ڈی اے کے اہلکار شاہراہوں سے برف ہٹانے کے بجائے اپنی ڈیوٹی سے ہی غیرحاضر ہیں۔گلیات کی مرکزی شاہراہ کے ساتھ ساتھ درجنوں دیہاتوں کی رابطہ سڑکیں بھی مکمل بند ہو گئیں۔