ایک نیوز:خیبرپختونخوامیں حکومت سازی کیلئےتحریک انصاف اورتحریک انصاف پارلیمنٹیرینز مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنےآگئی۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف پارلیمنٹیرینزکی خواتین مخصوص نشستوں سے دستبردار، استعفےالیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے۔
ذرائع کےمطابق استعفےدینےوالی خواتین میں سومی فلک ناز، یاسمین فہد، آسیہ اسد شامل ہے،جبکہ ناعمہ اسلم، ثوبیہ رحمان، انیتا محسود اور نادیہ شیر بھی مستعفی ہوگئی۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینزکی خواتین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے فارمز جمع کرائے تھے۔