ایک نیوز:ترجمان چینی وزارت خارجہ نےکہاہےکہ پاکستان میں کامیاب انتخابات کےانعقادپرمبارکبادپیش کرتےہیں۔
ترجمان چینی وز ارت خارجہ کاکہناتھاکہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار طریقے سے منعقد کیے گئے،پاکستان ہمارا قریبی دوست اور ہمسایہ ملک ہے، چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے،ہم آنےوالی حکومت کےساتھ مل کرکام کرنےکےخواہاں ہے۔
چینی ترجمان کامزیدکہناتھاکہ چین پر امید ہے کہ پاکستان کی متعلقہ جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گی ، دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے نیا دور شروع کیا جائیگا،مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔