ن لیگ کوبڑی کامیابی،مزید2آزادارکان پارٹی میں شامل

ن لیگ کوبڑی کامیابی،مزید2آزادارکان پارٹی میں شامل
کیپشن: Major success of PML-N, 2 more join Azadarkan party

ایک نیوز:ن لیگ کوبڑی کامیابی ملی ہے،مزید2آزادارکان پارٹی میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ن لیگ کو قومی اورصوبائی اسمبلی کی مزیددونشستیں مل گئی،قومی اسمبلی کےحلقہ این 12کوہستان سےآزادرکن محمدادریس اورپنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی242بہاولنگرسےکاشف نویدنے ن لیگ میں شمولیت کی۔

ذرائع کےمطابق ن لیگ کےصدراورنامزدوزیراعظم شہبازشریف سےمحمدادریس اورکاشف نویدنےالگ الگ ملاقات کی،اس ملاقات میں خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام ،خواجہ سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطاءاللہ تارڑاورملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔ 
ذرائع کےمطابق شہبازشریف نےمحمد ادریس اور کاشف نوید کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباددی۔