سینیٹ اجلاس :تحریک انصاف کا مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج

Feb 19, 2024 | 21:01 PM

ایک نیوز :ملک کے ایوان بالا سینیٹ کا الوداعی اجلاس شروع  ہوتے ہی تحریک انصاف الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر سراپا احتجاج بن گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کا اجلاس چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدار ت ہوا ۔سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر بحث کروانے کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کے سامنے آکر الیکشن چوری نامنظور کے نعرے لگائے۔

 سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان سے پنجاب کے مینڈیٹ کا پتا چل گیا ہے، بلوچستان بند ہے، سندھ اور کے پی میں بھی مسئلہ ہے۔

سینیٹرعلی ظفر نے کہا کہ آج ہی انتخابات میں دھاندلی پر بحث کی جائے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آج بحث ہوئی تو وزارت کی جانب سے کون جواب دے گا، سینیٹ کا الوداعی اجلاس آٹھ مارچ تک جاری رہے گا، کل اجلاس میں انتخابات پر بحث کریں گے۔

 سینیٹر سعدیہ عباسی  نے کہا کہ حکومت نے 67فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ،گیس کے بل بہت زیادہ آ رہے ہیں،گیس کی قیمتوں پر اضافے پر بحث کروائی جائے۔

جبکہ فوجداری قوانین ترمیمی بل2023ء ایوان بالاء میں پیش کیا گیا ،پیپلزپارٹی نے ریپ ملزمان کو سرعام پھانسی کی مخالفت کردی۔

جمعیت علماء اسلام ف نے بھی ریپ ملزمان کی سرعام پھانسی کی حمایت کردی۔ ریپ ملزمان کو سرعام پھانسی کا بل مسترد 14ارکان نے سرعام پھانسی کےسزا کے حق 24نے مخالفت میں ووٹ دیا ۔ریپ ملزمان کو سرعام پھانسی پر پی ٹی آئی تقسیم جماعت اسلامی ،جےیو آئی ف اور ہی ٹی آئی کے اکثریت سینیٹرز کی سرعام پھانسی کے بل کی حمایت  کی ۔ پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن،نیشنل پارٹی نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہم پھانسی کیخلاف ہیں،پیپلزپارٹی پھانسی کی خلاف ہے،ہم ریپ کو ابھی بھی سنگین جرم سمجھتے ہیں،بہت سے کیسز میں پھانسی ہوجاتی ہے مگر بعد میں عدالتیں رہا کرتی ہیں، پھانسیوں میں پاکستان کا نمبر پانچواں ہے جبکہ جرائم کی شرح بڑھتی جارہی ہے،سر عام پھانسی سے جرائم میں کمی نہیں آئے گی۔

سینیٹرمشتاق نے کہا کہ  جیل میں تربیت گاہیں بنائی جائیں جس ماں کا بچوں کے سامنے موٹر وے پر ریپ کیا گیا اس کی ڈگنٹی نہیں تھی کیا خیبر پختونخوا کی پانچ سال کی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 122 ریپ ہوا ہے۔

دریں اثنا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے سینیٹ میں پیش کردیا گیا ،بل کے تحت  اسلامک یونیورسٹی کےسینڈی کیٹ، سینیٹ اور ایکڈیمک کونسل میں اساتذہ کی نمائندگی ممکن ہوگی،انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کلچر اینڈ ہیلتھ سائنسز بل 2024 سینیٹ میں پیش کیا گیا ۔

چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ پاکستان بیت المال ترمیمی بل 2024 سینیٹ میں پیش کردیا گیا ۔

فالکن یونیورسٹی میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل2024سینیٹ سے منظور کرلیاگیا۔

 سینیٹ نے محمد عبد القادر کی قرارداد منظور کر لی۔ یہ حقیقت ہے کہ قرآن مجید ایک عالمگیر کتاب ہے زمانے اور مقام کی قید سے بالاتر ہو کر مددگار ہوتی ہے یہ کتاب انسانیت کے لئے مستقل رہبری کا زریعہ ہے۔ قرآن مجید انسانوں کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف گامزن کرنےمیں معاونت فراہم کرتا ہے۔ مغربی اقوام بھی تسلیم کرتے ہیں قرآن مجید کی رہنمائی سے کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ یہ ہر مسلمان پر واجب ہے کہ قرآن مجید کا مطالعہ کرے پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں ایم فل اور پی آئی ڈی کے نصاب پر نظرثانی کی جائے ۔

 چیئرمین صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس کل صبح 10:30 تک ملتوی کر دیا ۔



مزیدخبریں