شہیدشاہزیب اسلم فوجی اعزازکےساتھ سپردخاک

Feb 19, 2024 | 15:29 PM

ایک نیوز:شاہزیب اسلم شہیدکوفوجی اعزازکےساتھ سپردخاک کردیاگیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق سپاہی شاہزیب اسلم17 فروری کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئےتھے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوان، شہدا کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، شہیدکو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق قربانیاں پرعزم اور مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

مزیدخبریں