ایک نیوز :پی ٹی آئی نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئےپشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات جمع کئے اور ان کی سکروٹنی ہوئی ہے ان کو ایڈجسٹ کیا جائے۔ پی ٹی آئی لسٹڈ پارٹی ہے مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے۔ جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات جمع کئے وہ پی ٹی آئی کے ممبر ہیں، امیدواروں نے درخواست جمع کی ہے انھوں نے بیان حلفی دی ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں ۔ الیکشن کمیشن کسی پارٹی کو ڈی لسٹ نہیں کرسکتی, صرف سپریم کورٹ یہ کرسکتی ہے۔
درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست پی ٹی آئی کے مشال اعظم یوسفزئی نے قاضی انور کی وساطت سے دائر کی درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔