سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ

Feb 19, 2024 | 12:59 PM

ایک نیوز : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافے کے بعدسونا 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 83 ہزار 728 روپے پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 2042 ڈالر فی اونس کا ہوگیا چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں