نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی ضمانت منظور

حفاظتی ضمانت :علی امین گنڈا پور ہائیکورٹ پہنچ گئے
کیپشن: حفاظتی ضمانت :علی امین گنڈا پور ہائیکورٹ پہنچ گئے

ایک نیوز: پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق  علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کیس کی سماعت چیف جسٹس ابراہیم خان نے کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو بہت پورا مقدمہ ہے،علی امین گنڈا پور کہاں تھا؟ وکیل علی امین نے کہا کہ ہمیں اس مقدمے کے بارے میں معلوم نہیں تھا،ڈی آئی خان بنچ نے پہلے ہی مقدمات  میں ضمانت دی ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

دوسری جانب علی امین گنڈا پور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ساڈا حق ایتھے رکھ، یہی ہمارا مطالبہ ہے ،  ہم صوبے کے حقوق لے کر رہیں گے،  وفاق کے ذمے ہمارے کئی سو ارب روپے واجب الادا ہیں،  جانتے ہیں کہ ملک معاشی مسائل کا شکار ہے،  معلوم ہے کہ وفاق یکمشت ادائیگی نہیں کر سکتا، لیکن ہمیں ٹائم لائن دیدی جائے۔