بابراعظم 3000رنزبنانےوالے پہلے بلے باز بن گئے 

بابراعظم 3000رنزبنانےوالے پہلے بلے باز بن گئے 
کیپشن: بابراعظم 3000رنزبنانےوالے پہلے بلے باز بن گئے 

 ویب ڈیسک:پی ایس ایل میں بابراعظم نے ریکارڈ بنادیا۔3000رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بابراعظم کے 3000رنز مکمل ہوئے۔بابراعظم نے یہ تاریخی سنگ میل 80 سے زائد اننگز میں انجام دیا۔ انہوں نے پی ایس ایل میچز میں 44.83 کی شاندار اوسط سے مجموعی طور پر 3004 رنز بنائے ہیں۔
 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں بابراعظم نے 42 گیندوں پر 68 رنز بنائے تاہم اسکے باوجود انکی ٹیم میچ نہیں جیت سکی۔پشاور زلمی 207 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بناسکی۔بابراعظم کے پی ایس ایل کیریئر میں 29 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔