چوہنگ،شادی میں فائرنگ،ٹیپوٹرکاں والاکابیٹا قتل 

چوہنگ،شادی میں فائرنگ،ٹیپوٹرکاں والاکابیٹا قتل 
کیپشن: چوہنگ،شادی میں فائرنگ،ٹیپوٹرکاں والاکابیٹا قتل 

ایک نیوز:چوہنگ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے زخمی ہونے ٹیپوٹرکاں والا کا بیٹا امیربالاج ٹیپوہسپتال میں دم تور گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں ملزم کی فائرنگ سے 2افراد زخمی بھی ہوئے جن کی شناخت عثمان اکبر اور فردین کے نام سے ہوئی ۔ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ نجی سوسائٹی میں جاری شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔