ویب ڈیسک :جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں اختلافات کا پہاڑ ہے،عبورکرنا آسان نہیں،ابھی کوئی اتحادنہیں ہوا۔
ے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ جے یو آئی کو ملک بھر کے الیکشن پر تحفظات ہیں۔لاڈلے بڑ ھ گئے ہیں،سمجھ نہیں آرہا کون کون لاڈلے تھے۔ 2018اور اس بار کا الیکشن بھی متنازع ہوگیا۔ جس الیکشن پر سوال اٹھیں اس کو کیسے تسلیم کرلیں۔بلوچستان میں مختلف جماعتوں کیلئے ہمارا حق چھینا گیا۔ ڈیڑھ سالہ حکومت کی قیادت ن لیگ کررہی تھی۔ پیپلزپارٹی تو آگے بلوچستان کی طرف جارہی ہے اگردوبارہ بھی الیکشن کرائے جاتے ہیں تب بھی اعتماد نہیں۔
مولانافضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ن لیگ سے کہہ چکا ہوں ڈیڑھ سال کا تجربہ آپ کے سامنے ہے ۔ آپ کوئی نیک نامی حاصل نہیں کرسکے آئیں اپوزیشن میں بیٹھیں، مزید اپنی سیاست دفن نہ کریں آئیں اپوزیشن میں بیٹھیں ۔