ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں سے باز آجائے ورنہ ملک خانہ جنگی کی طرف چلا جائے گا، موجودہ حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہوا، آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے میں سارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا گیا ہے، غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ملک کی بقاء اور خوشحالی کا سوچے، جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ نااہل جماعتوں پر مشتمل حکومت صرف اپنی کرپشن اور چوری بچانے کو حکومت میں آئی۔