کلرکہار،بس کھائی میں جا گری،2گاڑیوں میں تصادم،14افراد جاں بحق 

کلرکہار،بس کھائی میں جا گری،2گاڑیوں میں تصادم،7افراد جاں بحق 
کیپشن: Klarkahar, bus fell into ditch, collision between 2 vehicles, 7 people died

ایک نیوز :کلرکہار کے قریب باراتیوں کی بس کی بریک فیل ہونے سے بس کھائی میں گر گئی۔مخالف سمت سے آنے والی دو کاریں اور ایک سوزوکی پک اپ بھی بھی زد میں آگئیں۔ جس میں 14 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

 موٹروے پولیس کے مطابق  حادثے کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 14افراد جاں بحق ہوئے۔60زخمی ہوئے۔25کی حالت تشویشناک ہے۔طبی امدادکیلئےہسپتال منتقل کیاگیا۔

 ریسکیوذرائع کاکہنا ہے کہ تین افراد تاحال بس میں پھنسے ہوئے ہیں ،بس کاٹ کر نکالا جا رہا ہے۔

ترجمان موٹروےپولیس کاکہنا ہے کہ اندھیرے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کاسامنا ہے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ بدقسمت بس اسلام آباد سے بارات لیکر لاہور جا رہی تھی۔
ڈپٹی کمشنر چکوال  قرۃ العین ملک موٹروے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔