کراچی کنگز سے جیت پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر انعامات کی برسات

Feb 19, 2023 | 20:25 PM

ایک نیوز:پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کامیابی پر کھلاڑیوں کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کو شکست دے کر پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ جیتا۔

جیت میں سب سے اہم کردار نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کا تھا، جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز نے ہدف کا کامیاب دفاع کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کامیابی پر کھلاڑیوں کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

جس کے تحت مارٹن گپٹل کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر پانچ لاکھ روپے جبکہ افتخار احمد اور محمد حسنین،نسیم شاہ، قیس احمد،اوڈین اسمتھ،محمد نواز کو عمدہ بولنگ کرنے پر پچاس پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

ندیم عمر نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی میں جو بھی کھلاڑی اہم کردار ادا کرے گا اس کھلاڑی کو کیش انعام دیا جائے گا ۔

مزیدخبریں