ایک نیوز: نامور رئیلٹی شو بگ باس کا 16واں سیزن جیتنے والے الطاف نے مقبولیت میں بھارت کی دو بڑی شخصیات شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
View this post on Instagram
بالی وڈ شہنشاہ شاہ رخ خان اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی دونوں ہی وہ لوگ ہیں جو سوشل میڈیا کی جان کہلائے جاتے ہیں، دونوں انسٹاگرام سمیت ٹوئٹر پر بھی کافی متحرک رہتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ہوا کچھ یوں کے بگ باس کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد جب ایم سی نے پہلی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تو اسے دنیا بھر سے 69 لاکھ52 ہزار 351 لائیکس ملے، جب کہ ایک لاکھ سینتالیس ہزار 545 افراد نے اس پر کمنٹس کیے۔
#MCStan Recent Post Got More Likes Than Virat Kohli's Recent Post ???? & few people question #MCStan???? fanbase? Welcome to the Reality.
— MC STAN (@Pawanra73009842) February 13, 2023
MC STAN WINS DHH WINS pic.twitter.com/vF7AH5vVRT
لائیکس اور کمنٹس کی یہ تعداد اس سے قبل کبھی کسی بگ باس کے فاتح کی پوسٹ پر نہیں تھی، یہاں تک کہ مقبول ونرز تیجسوی پرکاش اور آنجہانی سدھارتھ شکلا کو بھی اتنے لائیکس اور کمنٹس نہیں ملے تھے۔
مداحوں نے ایم سی کی اس پوسٹ کا موازنہ ویرات کوہلی کی حالیہ پوسٹ سے کیا، جس کا یقیناً ایم سی سے کوئی مقابلہ نہیں تھا۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی مقبولیت کا موازنہ بھی مداحوں نے ایم سی سے کیا، ایم سی اسٹین نے جب جیتنے کے بعد انسٹاگرام پر پہلا 'لائیو سیشن' کیا تو 10 منٹ میں اسے 5 لاکھ 41 ہزار افراد نے دیکھا۔
تاہم شاہ رخ خان کے لائیو سیشن کو سب سے زیادہ ویوز 2 لاکھ 55 ہزار ملے تھے۔
ایم سی اسٹین کا لائیو سیشن دنیا کے 10 لائیو سیشنز میں شامل ہوا جسے لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا۔